Categories
Hikayat E Zindagi Inspirational Tahreem Writes urdu

مردہ تتلی

میں نے یخ ٹھنڈے ہاتھ اپنے کوٹ کی جیب میں گھسائے اور اندر سے اخروٹ کی نمکین گری نکال کے منہ میں رکھی۔ دوسرے ہاتھ سے چیری توڑ کے منہ میں ڈالی جو اس نے ہاتھوں میں پکڑ رکھی تھی۔ اور اس کی گھورتی نظروں کے جواب میں  تپا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھ واپس کوٹ کی جیب میں گسا لئے۔

بندہ اپنے ندیدے پن میں بھی کم سے کم ذائقہ کا تو خیال کرے۔ اک نمکین دوسرا میٹھا۔، 

وہ حسب توقع گیلی لکڑی کی طرح چٹخی اور چیری کی طرف دوبارہ بڑھتے میرے ہاتھ پر زور کا وار کیا۔

دونوں ہی فروٹس ہیں مادام، کامبینیشن یا کنٹراسٹ کچھ بھی کہ لو۔ 

میں نے بدقت اس سے سرخ چیریوں کا لفافہ چھینا۔ سڑک لمبی تھی اور سنسان بھی اوپر سے ہوا سرد تر۔ ہم دونوں کے ہاتھ ٹھنڈے برف تھے اور ناک سرخ ٹماٹر۔

بہت ساری چیزیں ایسے ہی کنٹراسٹ رکھتی ہیں اور اسی لئے وہ یونیک، شاہکار یا ماسٹر پیس کہلاتی ہیں۔

میں نے لفافے کو اسکی زد سے بچاتے ہوئے کہا، اور اندر سے مٹھی بھر چیریاں نکال کے لفافہ اسکو تھمایا۔

اچھا، مثلاً؟ ۔ ۔ ۔ اس نے بھی میری کوٹ کی جیب سے اخروٹ نکالے۔

مثال کے طور پر کافی، کڑوی اور میٹھی، چاکلیٹ کوٹڈ اسٹرابریز، مونا لیزا   کی اداس مسکراہٹ، اور جوزا لوگ۔ ۔ ۔ میں نےبولتے ہوئے جھک کر زمین سے مردہ تتلی کے برف وجود کو اپنی ہتھیلی میں سمیٹ کر گرمائش دینی چاہی۔

وہ جوزا یقیناً  تم ہوگی؟ مردہ تتلیاں چننے والی؟۔ ۔ ۔ اس کا لہجہ استہزائیہ ہوا۔

ہاں۔ وہ ہم سب ہیں۔ ۔ ۔ ۔  

میں اب مردہ تتلی کو دفنا رہی تھی۔

محبت لٹانے پر آئیں تو جان بھی دیدیں،انتقام پر اتریں تو اپنی ہر سوچ کو خنجر بنا لیں۔ رہا یہ مردہ تتلیاں چننا، تو کبھی یہ بھی سبزہ زاروں کی رونق رہی ہوگی۔ اب اس میں مجھے اپنا آپ نظر آتا ہے۔

میں نے پلٹ کر اس کو دیکھا۔ اب کی بار اس نے ہاتھ بڑھایا اور میں تھام کر اٹھ کھڑی اہوئی۔ واپسی کا رستہ اب بھی طویل تھا۔ اور اس بار خاموشی ہماری ہمقدم تھی۔

By Tahreem Umar

Every story i create, creates me. I write to create myself.

7 replies on “مردہ تتلی”

Aala….
Bohat achee composition…!!

It appears to me, Geminis are bi-polars… 🙂 …..or oxy-morons personified….

Wo kiya kehtya hein…

~ waqt khush khush kaat’nay ka mashwara detay huay….. ro parra wo aap mujh ko housla detay huay…

Liked by 1 person

Leave a comment