Don’t Mess With A Gemini Woman

وہ لاؤنج میں رکھے صوفے پر نیم دراز تھی.سامنے رکھے ایکوریم کے شفاف پانی میں چھ بڑی بڑی بے حد خوبصورت گولڈفش دانہ کھا رہی تھیں.وہ سطح پر آتیں, دانہ منہ میں لیکر نیچےکو غوطہ لگاتیں, اور ایکوریم کی تہ میں پڑے رنگ برنگے کنچوں سے کھیلنےمیں مگن ہو جاتیں.کبھی تیر کر آکسیجن کے بلبلوں میں جا چھپتیں. لاؤنج میں اندھیرا تھا.صرف ایکوریم کی لائٹ جلنے سے ہلکی سی نیلگوں روشنی پھیلی ہوئ تھی.بے حدپرسکون ماحول میں دھیمی سی دھن بج رہی تھی 

:Everything i do…

وہ بے حد محویت سے مچھلیوں کو دیکھ رہی تھی.اس کے بےحد لمبے سلکی بال صوفے کی پشت پر پھیلے ہوئے تھے.بڑی بڑی ساحر آنکھوں کے کانچ مزید سنہری لگتے تھے.وہ سر تا پا سیاہ لباس میں ملبوس تھی اس سیاہی میں اس کی رنگت زیادہ اجلی لگتی تھی .سفید مخروطی ہاتھوں کے لمبے نفاست سے ترشے ناخن سیاہ ہی کیوٹکس سے سجے ہوئے اس سیاہی میں بے حد نمایاں تھے.اس کے سینے پر سیاہ مخملی ڈائری اوندھی رکھی ہوئ تھی. اور آرٹسٹک انگلیوں نے بے حد قیمتی قلم تھاما ہوا تھا.وہ لفظوں سے کھیلتی تھی اور بیش قیمت قلموں کی شیدائ تھی.

یکایک ٹیبل پر رکھے موبائل کی اسکرین چمکی اور دھن بدل گئی..

Ring my bells..

Ring my bells..

ماحول کا فسوں کچھ اور بڑھا اور اس نے آنکھیں موند لیں.اس کے چہرے پر زمانے بھر کا سکون تھا ,نرمی تھی ,ملاحت تھی. وہ خودفراموشی کی کیفیت میں تھی. کوئ بھی دیکھنے والا جان سکتا تھا کہ وہ بدل گئی تھی.ظاہری طور پر کیا بدلا تھا? شاید سب کچھ…. اسکےلمبے سیاہ بال اب برگنڈی رنگ کے ہو چکے تھے.ہاتھ پیر دودھیااور ناخن لباس کی ہم رنگ کیوٹکس سے ہمہ وقت سجے رہتے تھے.کانوں اور گلے میں ایک ہی ڈیرائن کے ٹاپس اور لاکٹ تھے .وہ وائٹ گولڈ تھا مگراس میں جڑے نگینے کی تراش ہیرے جیسی تھی.لاکٹ کی زنجیر تنگ تھی اور ننھا سا ہیرا ہنسلی کی ہڈی کے عین پاس جھولتا تھا.

ہلکی سی آہٹ پر اس نے آنکھیں کھولیں اور ناک میں پڑی بالی رخ موڑنے سے جگمگا اٹھی.وہ پاؤں سمیٹ کر اٹھ بیٹھی. ریشمی بال چہرے کے اطراف بکھر گئے.آنکھیں مزید سنہری ہو گئیں .سینے پر دھری ڈایری اب میز پر منتقل ہو چکی تھی. متوازن قدموں سے چلتی وہ سامنے کمرے میں چلی گئی.پیچھے لاؤنج کا ماحول ویسے ہی فسوں خیز تھا.مچھلیاں اب بھی دائروں میں گھوم رہی تھیں.نیم اندھیرا تھا..دھن بج رہی تھی.ایڈیڈاس شیپ کی فروٹ اسمیل اب بھی مہک رہی تھی. میز پردھری ڈائری کے سبھی اوراق خالی تھے. صرف اکیس اکتوبر کی ڈیٹ کے آگے ایک جملہ تحریر تھا..

“Don’t Mess With A Gemini Woman”

Advertisements

12 Replies to “Don’t Mess With A Gemini Woman”

  1. Tahreem your stories are best as usual whenever i read your stories i feel like this is my thinking,my views but no my words bc i am not able to write like u. U Are The Best!

    Liked by 1 person

      1. o wow..phir to aap se seekhnay ka bht moqa mily ga. Me ne 6 sal pehly article writing se likhna shuru kia tha regularly but for others. Recently, i decided to write for myself too. Per mjy abhi bht ala likhna ni ata. Kuch tips share keren please 🙂

        Liked by 1 person

          1. But bold ban’na itna asan ni hai. aap is k liye kia kerti hain. Mjy bold likhny mei society ka dar rehta hai. Ye bhee btain aap itni acha describe kesy krti hain. me to itna acha describe ni ker pati. itna focus kesy hai aap k pas?

            Liked by 1 person

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s